اسلام آباد /لاہور(سب نیوز) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ ) اور کوالٹی کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب جعلی اور غیر معیاری ادویات کیخلاف سرگرم ، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں معائنے کے بعد مزید 5 ادویات کو غیر معیاری قرار دیدیا گیا ہے ۔
عوامی نوٹس کے مطابق جن ادویات کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے ان میں شامل ہیں:
1️⃣ Tablet AMLOShine (Amlodipine 5mg) Sunshine Pharmaceuticals (گوجرانوالہ) کی تیار کردہ۔
2️⃣ Injection Zakty-L 20 (Tyloxin Tartarate) Zakfas Pharmaceuticals (لاہور) کی تیار کردہ۔
3️⃣ Powder for Inj. Tylan (Tylosin Base) – MTI Medicare Ltd. (لاہور) کی تیار کردہ۔
4️⃣ Injection Ketamine Hydrochloride – KWALITY Pharmaceuticals (قصور) کی تیار کردہ۔
5️⃣ Injection Lincomycin HCL – Trigon Pharmaceuticals (فیصل آباد) کی تیار کردہ شامل ہیں ۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے اور عوام کو ان ادویات کو استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، متعلقہ کمپنیوں کو ان ادویات کو فوری طور پر مارکیٹ سے ہٹانے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔۔
