ہومپاکستانوزیراعظم نوجوانوں کو بااختیار اور باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے کوشاں

وزیراعظم نوجوانوں کو بااختیار اور باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے کوشاں

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کو بااختیار اور باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کو بااختیار اور باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں،کامیاب جوان پروگرام کے تحت ملک بھر میں 18ہزار نوجوانوں کو کاروبار کے لیے 22ارب روپیہ دیاجاچکاہے ،اہل خانہ کی کفالت سے لیکر گھریلو اخراجات اور لئے گئے قرض پراقساط کی ادائیگی تک سب کچھ ممکن ہو رہاہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔