ہومپاکستانسکردو ایئرپورٹ کی توسیع سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا ،گورنر گلگت بلتستان

سکردو ایئرپورٹ کی توسیع سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا ،گورنر گلگت بلتستان

سکردو،سکردو ایئرپورٹ کی توسیع اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آئے ہوئے سیکریٹری ایویشن اور ڈائریکٹر جنرل سول ایویشن اتھارٹی نے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے ملاقات کر کے سکردو ائرپورٹ کی توسیع کے حوالے سے بریفنگ دی۔
بریفنگ میں ڈائریکٹر جنرل سی اے اے نے بتایا کہ سکردو ائرپورٹ کے توسیعی منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اور عنقریب سکردو ائرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹس لینڈ کرینگی۔ اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کے لیے ملک کے دیگر شہروں سے فلائٹس چلانے پر سی اے اے کی تعریف کی اور سکردو ائرپورٹ کے توسیعی منصوبے کی بروقت تکمیل اور ملک کے دیگر ائرپوٹس کی طرز پر سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ گورنر گلگت بلتستان کا مزید کہنا تھا کہ سکردو ائرپورٹ کی توسیع سے نیشنل اورانٹرنیشنل فلائٹس سکردو ائرپورٹ پر لینڈ کرینگی جس سے نہ صرف مقامی لوگوں کی سفری مشکلات میں کمی آئیگی بلکہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق گلگت بلتستان کی سیاحت میں بھی انقلاب آیئگا اور بین الاقوامی سیاح اور کوہ پیما انٹرنیشنل فلائٹس سے گلگت بلتستان آئینگے جس سے علاقے کی سیاحت کو فروغ ملے گا اور بیروزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع میسر ہونگے۔گورنر گلگت بلتستان نے حج اور مقامات مقدسہ کی زیارات پر جانے والوں کے لیے گلگت بلتستان سے براراست فلائٹس چلانے کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوے کہا کہ براراست فلائٹس چلانے سے مقامی لوگوں کے سفری مشکلات اور اخراجات میں نمایاں کمی آیئگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔