راولپنڈی ،چیئرمین بحریہ ٹائون گالف چیمپئن شپ 2021 راولپنڈی میں شروع ہو گئی، ملکی تاریخ کا پہلا نائٹ گالف ٹورنامنٹ 28 اگست تک جاری رہے گا، بحریہ ٹائون نے ملک کی پہلی گالف اکیڈمی کے قیام کا بھی اعلان کیا ہے ۔
پیر کو بحریہ ٹائون گارڈن سٹی گالف کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری گالف کلب بریگیڈئیر ر سعید ڈار اور وائس چیف ایگزیکٹو بحریہ ٹائون کموڈور ر محمد الیاس نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار نائٹ گالف ٹورنامنٹ کروایا جا رہا ہے جس مین تین سو زائد گالفر شرکت کر رہے ہیں،ایونٹ کی انعامی رقم تیس لاکھ روپے جبکہ کل 150 انعامات دیے جائیں گے ۔ سیکرٹری گارڈن سٹی گالف کلب بریگیڈئر ر سعید ڈار نے کہا کہ بحریہ ٹائون ملک کی پہلی گالف اکیڈمی قائم کرے گا جہاں چوبیس گھنٹے گالف کی جدید ترین سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ چئیرمین بحریہ ٹائون گالف ٹورنامنٹ میں پروفیشنلز کے ساتھ ساتھ کارپوریٹ سیکٹر، خواتین، سفارتکار اور بچوں کے مقابلے بھی ہوں گے۔
چیئرمین بحریہ ٹائون گالف چیمپئن شپ شروع ہو گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
