تل ابیب(آئی پی ایس) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق 75 سالہ نیتن یاہو کی گزشتہ رات طبیعت خراب ہوئی تھی، طبی معائنے پر آنتوں میں سوزش اور پانی کی کمی کی علامات پائی گئیں۔
دفتر کے مطابق نیتن یاہو کو تین دن آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہیے۔تاہم وزیر اعظم کے دفتر نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے وزیر اعظم گھر میں آرام کے دوران بھی دفتری امور چلاتے رہیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ نیتن یاہو پچھلی رات بیمار پڑے اور بعد ازاں معلوم ہوا کہ انہیں ڈائیریا ہو گیا ہے۔ ان کے ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق نیتن یاہو اگلے تین دن گھر پر آرام کریں گے۔
نیتن یاہو کو 2023 میں پیس میکر لگایا گیا تھا، اور گزشتہ دسمبر میں ان کا پروسٹیٹ نکالا گیا تھا جب انہیں پیشاب کی نالی کے انفیکشن کی تشخیص ہوئی تھی۔
یاد رہے 75 سالہ نیتن یاہو ان دنوں اپنے اتحادیوں کے استعفوں اور عدالت میں مقدمات کی سماعت کے باعث سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔
ان کی عمومی صحت عام طور پر بظاہر اچھی لگتی ہے مگر 2023 سے اپنے دل کی ورکنگ درست رکھنے کے لیے انہوں نے ‘پیس میکر’ لگوا رکھا ہے اور ان کا دل اسی پیس میکر کی وجہ سے اپنی دھڑکن کا سلسلہ قائم رکھے ہوئے ہے۔
نیتن یاہو بیمار پڑ گئے، طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
