Tuesday, May 5, 2026
ہومتازہ ترینافغان طالبان پر پابندی لگانے کا فیصلہ تاحال نہیں کیا، ٹویٹر انتظامیہ

افغان طالبان پر پابندی لگانے کا فیصلہ تاحال نہیں کیا، ٹویٹر انتظامیہ

لندن،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے افغان طالبان پر اپنے پلیٹ فارم کو استعمال کرنے پر تاحال پابندی نہیں لگائی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹویٹر استعمال کرتے ہوئے ہر کسی کو ان کے اصول و قواعد کی پابندی کرنا ہوگی۔ برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ کو ٹویٹر نے بتایا کہ افغانستان میں صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ وہاں لوگ ٹویٹر کا استعمال کرتے ہوئے مدد بھی مانگ رہے ہیں۔ٹویٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی اپنے قواعد وضوابط کا اطلاق سب پر کرے گی اور ہر ایسے مواد کی نگرانی کرے گی جو اس کے نافذ کردہ قوانین کے خلاف ہو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔