Tuesday, July 15, 2025
ہومپاکستانپاکستان کا ایران میں سفارتی عملے کے بعض ارکان کو اہلخانہ سمیت واپس بلانے کا فیصلہ

پاکستان کا ایران میں سفارتی عملے کے بعض ارکان کو اہلخانہ سمیت واپس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگ کے تناظر میں پاکستان کی وزارت خارجہ نے اہم فیصلہ کرلیا۔حکام کے مطابق پاکستان نے ایران میں تعینات اپنے سفارتی عملے کے بعض ارکان اور ان کے اہلخانہ کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم، تہران میں پاکستانی سفارتخانہ اور قونصل خانے معمول کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں گے۔اس اقدام کا مقصد پاکستان کے سفارتی عملے اور ان کے خاندانوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے،جبکہ سفارتی خدمات کو بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔خیال رہے کہ یہ فیصلہ ایران پر اسرائیلی حملوں اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر کیا گیا ہے جبکہ پاکستانی دفتر خارجہ نے پہلے ہی ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔