Thursday, June 19, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے

وزیراعظم کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے، وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور دیگر سینئر حکام شامل ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید سے دو طرفہ ملاقات ہوگی، پاک امارات قیادت کی اس اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔