اسلام آباد (آئی پی ایس )آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ملٹری پنشن کی مد میں تقریبا 66 ارب روپے اور سویلین پنشن کے بجٹ میں 9 ارب روپیکا اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد مالی سال 26-2025 کے مجموعی ایک ہزار 55 ارب روپے کے پنشن بجٹ میں سے 742 ارب روپے ملٹری اور 243 ارب روپے سویلین پنشن کی مد میں مختص کیے گئے۔بجٹ دستاویزکے مطابق رواں مالی سال 25-2024 کے ملٹری اورسویلین پنشن کیبجٹ میں 14 ،14 ارب روپیاضافیکا بھی تخمینہ لگایا گیا۔ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے ملٹری پنشن کی مد میں 742 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور رواں مالی سال ملٹری پنشن کی مد میں 662 ارب روپے رکھے گئے تھے تاہم رواں مالی سال نظرثانی ملٹری پنشن کے اخراجات کا تخمینہ 676 ارب روپے ہوگیا۔
بجٹ : ملٹری پنشن کی مد میں 66 ارب، سویلین پنشن کے بجٹ میں 9 ارب روپے کا اضافہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔