Monday, May 18, 2026
ہومپاکستانسی ڈی اے بلڈنگ کنڑول 4 اور 5 کے سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

سی ڈی اے بلڈنگ کنڑول 4 اور 5 کے سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے)بلڈنگ کنڑول 4 اور 5 کے تمام سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ، بی سی ایس فور اور فائیو کے تمام اسٹاف سے اپنے اپنے علاقوں میں جاری کردہ نوٹسز، ایکشنز اور سیل کی گئی عمارتوں کی تعداد اور انکے موجودہ سٹیٹس کی معلومات مانگ لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول ساؤتھ سی ڈی اے کی زیر صدارت 6 اگست کو ہونے والے اجلاس کے احکامات کی روشنی میں بلڈنگ کنڑول فور اور فائیو کے تمام اسٹاف کی کارکردگی اور کام کا جائزہ لینے کا فیصلہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق محمود کو افسران سے معلومات کے حصول اور رابطے کیلئے فوکل پرسن تعینات کر دیا گیا ۔بلڈنگ کنٹرول فور اور فائیو کے تمام اسٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جاری کردہ نوٹسز، ایکشنز اور سیل کی گئی عمارتوں کی تعداد اور انکے موجودہ سٹیٹس کے حوالے سے تمام تفصیلات فوکل پرسن کے حوالے کریں جو سٹاف کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ ڈائریکٹر بی سی 2 کو دیں گے۔
40d58e86 1a3b 4683 b289 258772c5af84

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔