کراچی،یوم آزادی کے موقع پر اداکارہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر ایک پیغام کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی ایک پوسٹ شیئر کی تاہم بعض صارفین نے ان کے پیغام پر توجہ دینے کے بجائے ان کے انڈر گارمنٹ کے رنگ پر تبصرہ کرنے لگے ۔اداکارہ نے دو روز قبل اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ ہم صرف مشترکہ کوششوں اور اپنی تقدیر پر یقین کے ساتھ ہی پاکستان کو حقیقت میں بدل سکیں گے، جھنڈا لہرانا کافی نہیں اگر ہم واقعی اس ملک کا احترام کرتے ہیں تو ہمیں اپنے آبا اجداد کے نظریات کو مجسم کرنے کی ضرورت ہے۔تاہم ان کی اس پوسٹ کے کچھ دیر بعد ہی بعض صارفین نے ان کی پوسٹ پر ان کے لباس کے حوالے سے تبصرے کرنے لگے جس پر اداکارہ نے ردعمل کا اظہار کیا۔مہوش حیات نے آج اپنی انسٹااسٹوری پر لکھا کہ میرے انڈر گارمنٹ کے رنگ پر بحث کرنے والے بدکردار لوگ صرف یہ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ دماغی طور پر کتنے بیمار اور چھوٹے ہیں۔
مہوش حیات غصے سے آگ بگولا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
