Saturday, May 9, 2026
ہومپاکستانعمران خان کا پولی گرافگ، فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرانے سے انکار

عمران خان کا پولی گرافگ، فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرانے سے انکار

راولپنڈی (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آج بھی پولی گرافگ، فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ شامل تفتیش ہونے سے دوسرے دن بھی انکار کردیا، بانی پی ٹی آئی نے تحریری موقف تفتیشی ٹیم کو بھجوادیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کا موقف ہے کہ میرے 8مقدمات میں ضمانتیں عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہیں، ان ٹیسٹوں کے ذریعے پراسیکیوشن مجھے پھنسانا چاہتی ہے۔
دوسری جانب ڈی ایس پی جاوید آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافگ، فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کیے جانے تھے، ملزم ٹیسٹ نہیں کروائے گا تو تفتیش کیسے مکمل ہوسکتی ہے، ان ٹیسٹوں کے مکمل ہونے سے ہی پتہ چل سکتا ہے کہ یہ تمام شواہد درست ہیں یا نہیں۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی سے تفتیش اور ٹیسٹ کیلئے لاہور پولیس کی 13 رکنی ٹیم 2 روزسے راولپنڈی میں ہے، تفتیشی ٹیم نے 9 مئی کے لاہورکے 11 مقدمات کے حوالے سے تفتیش کرنی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔