ہومتازہ ترینکابل ایئر پورٹ پر امریکی فوج کی مبینہ فائرنگ ،5 افراد ہلاک

کابل ایئر پورٹ پر امریکی فوج کی مبینہ فائرنگ ،5 افراد ہلاک

کابل ،کابل ایئر پورٹ پر مبینہ فائرنگ سے کم از کم 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر فائرنگ کا واقع پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔پیر کی صبح افغانستان سے نکلنے کے خواہشمند افراد کا ہجوم کابل ایئرپورٹ کے رن وے پر چڑھ دوڑا جنھیں منتشر کرنے کے لیے امریکی فوجیوں نے ہوائی فائرنگ کی۔ اس افراتفری میں پانچ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ ہوائی اڈے کو عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تسلیم کیا ہے کہ جس افغان فوج کو انھوں نے گذشتہ بیس برس سے تربیت دی ہے اور انھیں اسلحے سے لیس کیا، امریکہ ان کی طاقت اور صلاحیتوں کا درست اندازہ نہیں لگا سکا دوسری جانب طالبان کے قبضے کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے ہر کوئی افغانستان سے نکلنے اور جہاز پر چڑھنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگارہا۔ائیرپورٹ پر شدید رش اور افراتفری کے عالم کو دیکھ کر کابل سے کمرشل پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو ایئرپورٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے )نے کابل ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث کابل آپریشن معطل کر دیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں، عملے اور اثاثوں کی حفاظت کے لیے پروازیں غیر معینہ مدت تک ملتوی کی گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔