اسلام آباد(آئی پی ایس )وزرات خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 81 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 119 روپے 80 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔
پیٹرول،ڈیزل کی قیمت برقرار ،وزرات خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
