Friday, May 1, 2026
ہومبریکنگ نیوزچیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
اس حوالے سے جنید اکبر کا کہنا ہے کہ میں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی کے سپرد کر دیا ہے، بانی پی ٹی آئی جو فیصلہ کریں گے وہ قبول ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھا، پارٹی قیادت کی ہدایت پر استعفیٰ جمع کرایا۔
جنید اکبر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی اے سی کے عہدے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی بہن علیمہ خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا پیغام قیادت کو پہنچایا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا تحریری حکم بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو پہنچایا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی کہ جنید اکبر پارٹی عہدے پر مکمل توجہ دیں۔

ذرائع کے مطابق جنید اکبر کی جگہ عمر ایوب کو پی اے سی کا چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔