کابل (آئی پی ایس ) افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع جنرل بسم اللہ محمدی اچانک ملک سے فرار ہونے پر افغان صدر اشرف غنی پر برس پڑے۔سوشل میڈیا پراپنے بیان میں جنرل بسم اللہ محمدی نے افغان صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ہمارے ہاتھ ہماری پیٹھ کے پیچھے باندھے اور وطن کو بیچ دیا ، غنی اور اس کے گروہ پر لعنت ہو۔افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے ایک ویڈیو بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افغان صدر اشرف غنی ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔عبداللہ عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ خدا ان کے ساتھ حساب کرے گا۔بی بی سی کے مطابق افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے ایک ویڈیو بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افغان صدر اشرف غنی ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔عبداللہ عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ خدا ان کے ساتھ حساب کرے گا۔
ہمارے ہاتھ پیٹھ پر باندھ کر وطن بیچ دیا، بسم اللہ محمدی، غنی تیرا حساب خدا کریگا،عبداللہ عبداللہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
