ہومپاکستانافغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، وزیرخارجہ

افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، وزیرخارجہ

ملتان،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں نے مشاورت سے کرنا ہے۔
افغانستان کی بدلتی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورت حال لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہورہی ہے، ان کی قیادت اس وقت سخت آزمائش میں ہے، دعاہے افغان لیڈر شپ امن واستحکام کیلئے بڑاقدم اٹھائیں، افغان قیادت بڑے پن کامظاہرہ کرے اور مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں، افغانستان میں تمام گروپوں کونمائندگی ملنی چاہیے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں نے مشاورت سے کرنا ہے، بھارت مسئلے کو الجھانے کے بجائے سلجھانے کی کوشش کرے، ہم واضح کرچکے ہیں کہ افغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں، اس معاملے پر پاکستان کا کردار مثبت رہے گا، اگرشکوہ جواب شکوہ میں پڑ گئے تو پھر امن کا مقصد حاصل نہیں ہوسکتا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان کا امن اور خوشحالی ہمارا ایجنڈا ہے، افغان عوام بھی امن اور استحکام چاہتے ہیں، افغان امن عمل میں پاکستان نے مصالحانہ کردار ادا کیا اور کرتا رہے گا، خواہش ہے کہ مسئلہ گفت و شنید سے حل ہو، پاکستان کاموقف واضح ہے کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں، دنیانے بھی تسلیم کرلیاکہ مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل ہے ، افغان رہنمائوں کا اہم وفد بھی پاکستان آیا ہے، ہم نے لاکھوں افغانوں کو جگہ دی اورعزت واحترام کے ساتھ پیش آئے، چند لوگوں پرتوجہ نہیں دے رہے، ہم عام افغان عوام کی بہتری چاہتے ہیں، وہاں انسانی جانوں کا تحفظ کیا جائے، سیاسی تصفیہ کیلئے کوششوں کی پاکستان حمایت جاری رکھے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔