اسلام آباد (سب نیوز)پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے، بھارت نے امن کو ناگزیر نہیں سمجھا، بھارت کی ہندوتوا پالیسی ایک شکست کے بعد تبدیل نہیں ہوگی، بھارتی حکومت نے جو اپنی قوم سے وعدے کیے تھے وہ اس کے حلق میں پھنس گئے ہیں، بھارت کو خود احتسابی ضرور کرنی چاہیے کہ وہاں کتنی تباہی ہوئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے، بھارت کو خود احتسابی ضرور کرنی چاہیے کہ وہاں کتنی تباہی ہوئی، تباہی بارے بھارت خود کبھی نہیں بتائے گا لیکن سب سامنے آ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے امن کو ناگزیر نہیں سمجھا، بھارت کی ہندوتوا پالیسی ایک شکست کے بعد تبدیل نہیں ہوگی۔رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے جو اپنی قوم سے وعدے کئے تھے وہ اس کے حلق میں پھنس گئے ہیں، حقائق نہیں چھپ سکتے، دنیا بھارت سے سوال کر رہی ہے، بھارتی لوگ بھی بھارتی سرکار سے سوالات پوچھ رہے ہیں۔
