Monday, May 12, 2025
ہومبریکنگ نیوزپاک بھارت کشیدگی: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات

پاک بھارت کشیدگی: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی صدرِ مملکت سے ملاقات ایوانِ صدر میں ہوئی۔

ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی کی صورتِ حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعظم نے صدر کو بھارت کے خلاف آپریشن سے متعلق ابھی تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے ملکی صورتِ حال کے پیشِ نظر سیاسی لیڈر شپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا تھا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمٰن، بیرسٹر گوہر، خالد مقبول، حافظ نعیم الرحمٰن، خالد مگسی، چوہدری سالک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔