کراچی، سندھ حکومت نے 9 سے 11 محرم الحرام تک صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ اسپتالوں میں طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ عملے کو چھٹی کی اجازت نہیں ہوگی، اسپتالوں میں ایمرجنسی 9 سے 11 محرم الحرام (18 سے 20 اگست )تک نافذ رہے گی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے اسپتالوں کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسپتالوں میں جان بچانے والی ادویات سمیت بلڈ بینک میں خون کی مطلوبہ مقدار ہمہ وقت موجود رکھی جائے۔
سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
