ہومپاکستانملک بھر کے ایئر پورٹس پر کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ شروع

ملک بھر کے ایئر پورٹس پر کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ شروع

اسلام آباد(آئی پی ایس )ملک کے تمام ایئر پورٹس پر کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ مختلف ایئر لائنز بیرون ممالک سفر کے لئے مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کے لئے رابطے کرکے ایم او یوز کررہی ہیں، جس کے تحت مختلف لیبارٹریاں پاکستان کے ائیر پورٹس پر مسافروں کو فوری پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے خصوصی کانٹرز قائم کررہی ہیں، اب متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانی مسافروں کے سفر پر پابندی ہٹا دی گئی ہے اور یو اے ای جانے والے مسافر بھی اب ایئر پورٹس پر دستیاب پی سی آر کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اس حوالے اسلام آباد ڈائگناسٹک سینٹر نے اسلام آباد اور لاہور ایئر پورٹس پر کوویڈ 19 کے پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت خصوصی کاونٹر قائم کردئے ہیں۔ آئی ڈی سی کے آفیشل اظہر رشید کا کہنا ہے کہ آئی ڈی سی کی جانب سے صرف اسلام آباد ائیر پورٹ پر 10 رجسٹریشن کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں جہاں ایک گھنٹے میں 400 سے زائد اور 2 ہزار یومیہ کوویڈ کے پی سی آر ٹیسٹ کئے جاسکتے ہیں، اسی قسم کے خصوصی کانٹرز کراچی، لاہو اور پشاور سمیت ملک کے دوسرے ائیر پورٹس پر بھی قائم کئے گئے ہیں، ان ایئر پورٹس پر پی آئی اے، اتحاد، ائیر عریبیہ، سیرن ائیر، ایمارات ائہر لائنز اور اییر بلیو سمیت دیگر ایئر لائنز کے مسافروں کو فوری پی سی آر ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔اظہر رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد. پشاور اور لاہو سمیت دیگر ائیر پورٹس پر کوویڈ 19 کے پی سی آر ٹیسٹ کے بعد یو اے ای کو فلائٹ آپریشنز کامیابی سے شروع ہوچکا ہے، اور کوویڈ ٹیسٹ کی درکار قانونی ضرورت پوری کرنے کے بعد جمعہ کو باچا خان ائیر پورٹ پشاور سے ساڑھے پندرہ سو سے زائد مسافر لے کر8 فلائٹس یو اے ای گئی ہیں، اسی طرح اسلام آباد سے 2 فلائٹس اور پھر ہفتے کو بھی فلائٹس مسافر لے کر گئی ہیں، جب کہ چار مزید فلائٹس کا شیڈول جاری ہوچکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔