Wednesday, May 21, 2025
spot_img
ہومپاکستانمحبوبہ مفتی نے پاک بھارت رہنماوں سے حملے بند کرنے کی اپیل کردی

محبوبہ مفتی نے پاک بھارت رہنماوں سے حملے بند کرنے کی اپیل کردی

سرینگر (سب نیوز)مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے پاک بھارت رہنماوں سے حملے بند کردینے کی اپیل کردی۔
محبوبہ مفتی نے ایک بیان میں کہا کہ پاک بھارت رہنماوں سے اپیل کرتی ہوں کہ ان حملوں کو بند کردیں، پاکستان اوربھارت کے وزرائے اعظم فون اٹھائیں بات کریں اوراس تنازع کاحل نکالیں۔محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ فوجی کارروائیاں بنیادی مسئلے کا حل نہیں ہوتیں، نہ کبھی مسئلے کوحل کرتی ہیں اورنہ ہی امن فراہم کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو پلوامہ حملے کے جواب میں بالاکوٹ حملے سے کیا حاصل ہوا؟ لہذا دونوں ممالک فوجی مداخلت کا نہیں سیاسی مداخلت کا انتخاب کریں۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج پاکستانی افواج سے منہ توڑ جواب ملنے کے بعد لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے لگی۔ دوسری جانب بھارتی فوج 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے تباہ ہونے کے بعد ڈرون طیاروں سے حملے کرنے پر اتر آئی اور دو روز کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے بھیجے گئے اسرائیلی ساختہ 77 ہیروپ ڈرون اب تک تباہ کیے جا چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔