ہومکالم وبلاگزبلاگزہاں ۔۔ میں پاکستانی ہوں

ہاں ۔۔ میں پاکستانی ہوں

سمعیہ علی
@Bird_0099
پاکستان نا ہوتا تو ہم کیا ہوتے
ہندوستان کے دوسرے درجے کے شہری ؟
نہیں دوسرے نہیں شاید تیسرے یا چوتھے درجے کے شہری کیونکہ دوسرے درجے پہ تو ہندو دلت ہیں تیسرے پر سکھ اور عیسائی ہاں میں چوتھے درجے کے شہری ہوتے ہمیں مسلمان کے بجائے مسلا کہہ کر تمسخر آمیز لہجے سے پکارا جاتا۔
ہم جس مسجد میں نماز پڑھتے وہاں شروع شروع میں کوئی ہندو انتہا پسند تنظیم باقاعدگی سے ہر دوسرے تیسرے دن خنزیر کا سر کاٹ کر پھینکتی ، پھر بھی میں نمازیں پڑھنے سے باز نہ آتا تو ریاستی حکومت کی ملی بھگت سے وہ مسجد ہی یا تو تاریخی یادگار قرار دیکر اس پر تالا لگا دیا جاتا یا پھر کوئ ہندو تاریخ دان اس مسجد کی بنیادوں میں چھپا کوئی مندر ڈھونڈ لیتا اور وہ مسجد مسمار کر دی جاتی۔
اگر ہم پاکستانی نہ ہوتے تو بھارتی فلموں میں ہمیں ایک قصائی کے روپ میں چھرے اٹھائے دہشت پھیلاتے دکھایا جاتا ہماری قوم کو ایک دہشت گرد اور جنونی قوم کے طور پر میڈٰیا میں پیش کیا جاتا اگر ہم کوئی کاروبارکرنا چاہتا تو حیدر آباد کے تاجروں کی طرح ہر چیز چھین کر زندہ جلا دیا جاتا اگر ہم سیاست میں آجاتے تو گجرات کے اقبال احسان ایم ایل اے کی طرح بیٹیوں سمیت برہنہ ذبح کرکے جلا دیا جاتا۔ ہم اگر پاکستانی نہ ہوتے تو میں اپنے رب کی حلال کی گئی چیزوں کو جان کے خوف سے اپنے لئے حرام سمجھ لیتا۔ میں اگر کوئی عالم ہوتا تو مجبورا مجھے ہندوؤں کو اپنا بھائی بنانا پڑتا , میرے فتوے ہمیشہ مسلمانوں کے خلاف اور ہندوؤں کے حق میں ہوتے ,
میں اگر پاکستانی نہ ہوتا تو کیا میں انسان بھی ہوتا ؟
کیا یہ لوگ مجھے ایک انسان کا درجہ تک دے دیتے ؟
کیا یہ لوگ مجھے سکون سے اپنے مطابق زندگی گزارنے دیتے ؟
کیا میں اپنے اسلام پہ اس طرح کاربند رہتا ؟
یا ہندوستان کے لاکھوں مسلمانوں کی طرح سیکولر ہونے کا ناٹک کرتا ؟
میں پاکستانی ہوں
اس میں میرا کوئی کمال نہیں
ہاں میرے آباء کی قربانیاں ہیں ان کی جدوجہد ہے کہ آج میں پرسکون فضاؤں میں سانس لے رہا ہوں۔
اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ سب پلیٹ میں رکھ کر ملا ہے۔ نہیں اس کے لئے ایک خون کا دریا عبور کرنا پڑا اپنے آباء کے لہو میں ڈوبی یہ داستان ہر اگست میں میرے دماغ پر چھا جاتی ہے , جو مجھے یاد دلاتی ہے کہ یہ پاکستان پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملا تھا اس کے لئے جوانوں کی جوانیاں بہنوں نے عزتیں گنوائی ہیں اورآج میں یعنی جدوجہد کرنے والوں کی تیسری نسل الحمداللہ فخرسے یہ کہہ سکتا ہوں کہ
ہاں ۔۔ میں پاکستانی ہوں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔