Wednesday, May 21, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزگجرات، ڈنگہ کے قریب کھیتوں میں ڈرون گرکرتباہ

گجرات، ڈنگہ کے قریب کھیتوں میں ڈرون گرکرتباہ

گجرات(آئی پی ایس) صوبہ پنجاب کے شہر گجرات کے علاقے ڈنگہ کے قریب کھیتوں میں ڈرون گرا ہے۔
پولیس کے مطابق ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں، ڈرون کا ملبہ اکٹھا کیا جارہا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ وہ ہوٹل پر بیٹھے کھانا کھارہے تھے کہ اچانک ایک دھماکا سنا جس کے بعد آسمان پر سرخ روشنی ہوگئی۔

دوسری جانب لاہور اور سیالکوٹ کے حدود میں متعدد فضائی روٹ کمرشل پروازوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارتی فوج نے بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں دو بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔