Wednesday, May 21, 2025
spot_img
ہومپاکستانبھارت نے سویلین آبادی اور مساجد پر بزدلانہ حملہ کیا ہے، خالد مسعود سندھو

بھارت نے سویلین آبادی اور مساجد پر بزدلانہ حملہ کیا ہے، خالد مسعود سندھو

لاہور (سب نیوز) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے بھارت کے حالیہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان کی سویلین آبادی اور مساجد کو نشانہ بنا کر بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے۔

خالد مسعود سندھو نے بھارت کے فضائی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اپنے جنگی جنون کے تحت یہ حملہ کیا ہے لیکن پاکستان کی مسلح افواج دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی چوبیس کروڑ عوام اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔