Wednesday, May 21, 2025
spot_img
ہومتازہ ترینپہلگام فالس فلیگ: مودی اور بھارتی میڈیا کا لاشوں پر ووٹ لینے کا کھیل بے نقاب

پہلگام فالس فلیگ: مودی اور بھارتی میڈیا کا لاشوں پر ووٹ لینے کا کھیل بے نقاب

پلوامہ فالس فلیگ حملے کے بعد ہلاک بھارتی فوجیوں کی لاشوں کو سیاست کے لیے استعمال کرنے کا مودی سرکار کا مکروہ چہرہ سامنے آ گیا، ذرائع کے مطابق۔ایک لائیو ٹی وی پروگرام میں کانگریس رہنما نے مودی کی تقریر کا ویڈیو کلپ چلا کر مودی اور بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھا دیا۔ پروگرام میں بی جے پی کی حامی اینکر بار بار مودی کا دفاع کرتی رہی لیکن ناکام رہی، ذرائع کا کہنا ہے۔

جیسے ہی ویڈیو کلپ چلا، اینکرپرسن سکتے میں آ گئی اور اسٹوڈیو میں لمحوں کو سناٹا چھا گیا،

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مودی، پلوامہ کے شہداء کو ہتھیار بنا کر عوام سے ووٹ مانگ رہا ہے،
ذرائع کے مطابق۔مودی سرکار کا فوجیوں کی قربانیوں پر سیاست کرنے کا گھناؤنا کھیل بھارت سمیت دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے،

سیاسی ماہرین کے مطابق، مودی بھارتی قوم کے جذبات بھڑکا کر سیاست کا دھندہ کرتا ہے۔
ٹاک شو میں موجود وزرا اور اینکر کے چہروں پر سوالیہ نشان واضح طور پر دیکھے جا سکتے تھے.

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔