اسلام آباد ،کورونا وائرس سے 73افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی کل تعداد 24ہزار 339ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10لاکھ 94ہزار 699ہوگئی،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4ہزار 786نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ ملک میں کورونا کی شرح 8.09فیصد سے تجاوز کرگئی،پنجاب میں 3لاکھ 70ہزار 599، سندھ میں 4لاکھ 9ہزار 578، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 51ہزار 466، بلوچستان میں 31ہزار 507، گلگت بلتستان میں 9ہزار 228، اسلام آباد میں 93ہزار 339جبکہ آزاد کشمیر میں 28ہزار 982کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 67لاکھ 94ہزار 167افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 59ہزار 136نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9لاکھ 83ہزار 754مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4ہزار 729مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 73افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 24ہزار 339ہوگئی۔ پنجاب میں 11ہزار 329، سندھ میں 6ہزار 384، خیبرپختونخوا میں 4ہزار 640، اسلام آباد میں 830، بلوچستان میں 332، گلگت بلتستان میں 162اور آزاد کشمیر میں 662مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ملک میں کورونا وائرس سے مزید73افراد جان سے گئے، 4ہزار 786نئے کیسز رپورٹ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
