راولپنڈی (آئی پی ایس،مانیٹرنگ ڈیسک )واہ کینٹ میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) کے ایک پلانٹ میں دھماکا ہوا ہے۔ اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ پی او ایف واہ کے ایک پلانٹ میں حادثاتی طور پر دھماکا ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں 3 ملازمین جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کی جگہ کو کلیئر کردیا گیا ہے اور صورتحال پی او ایف ٹیکنیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے قابو میں ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیال رہے کہ واہ کینٹ میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی تھی جس کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی نوعیت کا تعین شروع کردیا تھا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔
پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے پلانٹ میں حادثاتی دھماکا، 3 ملازمین جاں بحق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
