ہومکالم وبلاگزبلاگزکیا ھم آزاد ہیں؟

کیا ھم آزاد ہیں؟

‏تحریر: محمد خرم
‎@KhurramCaptain
برصغیر کے مسلمانوں نے جب جان لیا کہ انہیں ایک ایسے خطے کی ضرورت ہے جہاں وہ اپنی زندگی اسلامی شعار کے مطابق گذارسکیں توانہوں نے آزادی کا نعرہ بلند کیا اوراپنے عظیم قائد محمد علی جناح کی قیادت میں علحیدہ وطن کا مطالبہ کیا اورایسی قربانیاں پیش کیں جس کی مثال نہیں ملتی۔ یہ مسلمانوں کا جذبہ محنت ‘ معصم ارادہ اور اللّٰہ تعالیٰ کا کرم تھا کہ وہ ایک علیحدہ خطہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے جس کا نام پاکستان رکھا گیا۔ پاکستان بنانے کا مقصد دو قومی نظریہ کا مکمل اطلاق تھا ہم نے اپنی ثقافت کو پروان چڑھانا تھا اسلامی نظریہ کی روسے مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں اگرایک مسلمان تکلیف میں ہے تو دوسرا مسلمان بھی اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے۔
آزادی جیسی عظیم نعمت حاصل کرنے کے باوجود ہم ذہنی غلام بن کر رہ گئے۔ بجائے اللّٰہ تعالیٰ سے مدد مانگنے کے ہم نے اپنی جھولیاں دوسرے ممالک کے آگے پھیلانیاں شروع کر دیں۔آج مغربی ممالک کا پاکستان میں مکمل کنٹرول ہےوہ جو چاہتے ہیں ایک اشارے سے وطن عزیزمیں کراتے ہیں آئی ایم ایف قرضہ تو دیتی ہے لیکن ایسی سخت شرائط کے ساتھ کہ پاکستانی عوام اس کا خمیازہ بھگتتی ہیں۔
ہم اس قدر آزاد ہیں کہ اپنا نصاب تعلیم خود نہیں بنا سکتے۔
ہم اپنے ووٹوں سے اپنا حکمران نہیں بنا سکتے۔
ہم اپنے لوگوں کو انصاف نہیں دلا سکتے۔
کیا 14 اگست صرف جھنڈ ے لگا کر ہی منانے کا نام ہے؟
کیا آزادی ناچ گانے کا نام ہے؟
کیا آزادی شور شرابے کا نام ہے؟
اگر یہ آزادی ہے تو میں اس آزادی کا مخالف ۔
ہمیں اپنے بچوں کو بتانا ہو گا کہ ہجرت کے وقت ہمارے آباؤ اجداد نے کیسی قربانیاں پیش کیں۔ نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔ عورتوں کی عصمت دری کی گئی۔ ہندووں اور سکھوں نے ایسے ظلم کیے کہ روح کانپ جائے ہمیں بتانا ہوگا کہ اس آزادی کی قیمت بہت بھاری تھی آج بھی بزرگ ہجرت کے واقعات بتاتے ہوئے رو پڑتے ہیں۔

ہمیں اس آزادی کی قدر کرنی ہوگی۔ ہمیں مغربی ممالک سے آزاد ہونا پڑے گا ہمیں اپنے فیصلے خود کرنے ہو گے۔
علامہ محمد اقبال رحمۃ اللّٰہ علیہ کہتے ہیں کہ ۔
اپنی ملت پر قیاس اقوامِ مغرب سے نہ کر
خاص ہیں ترکیب میں قومِ رسول ہاشمی
اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو ہی ہم آزاد ہو گے۔ ورنہ ہم ذہنی غلام ہی رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔