Sunday, April 27, 2025
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کو کون سی آفرز دی گئیں؟ علیمہ خان نے بتادیا

عمران خان کو کون سی آفرز دی گئیں؟ علیمہ خان نے بتادیا

اسلام آباد: بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بتایا ہے کہ عمران خان کو کون کون سی آفرز دی گئیں۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ آج ہمارے 2 کیسز تھے، 9 مئی کا ایک کیس اور 5 اکتوبر احتجاج کا کیس۔ 9 مئی کے کیس میں ریکارڈ سپریم کورٹ کے سامنے ہے جب کہ 5 اکتوبر کے کیس میں ہم 5 بار پیش ہوئے، مگر تفتیشی افسر پیش نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ آج جج صاحب نے کہا ہے کہ اگر تفتیشی افسر ریکارڈ پیش نہیں کرتا تو اس کی الماری توڑ کر ریکارڈ پیش کریں ۔ جج صاحب کو میں نے کہا کہ اگر ہمیں انصاف نہیں ملنا تو ہم اپنی درخواست ضمانت واپس لینا چاہتے ہیں ۔ جج صاحب بھی بے بس ہیں۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی پولیس اور ججز کی آزادی کے لیے تحریک چلانی چاہیے ۔ 2 بجے ہماری اپنے بھائی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہونی چاہیے ۔ 3 ہفتے ہو گئے ہیں مگر ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔