اسلام آباد،وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے عوام سے شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کر دی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں درخت تیزی سے کاٹے جا رہے ہیں تاہم شجر کاری مہم سے آئندہ نسلوں کو فائدہ پہنچائیں گے۔اسد عمر نے مون سون شجر کاری مہم میں عوام سے حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ترقیاتی نظام سے متعلق کچھ فیصلے وزیر اعظم کے پاس لے کر جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں یکساں نظام ریگولیٹ کرنے جا رہے ہیں اور صرف اسلام آباد میں 2 لاکھ 75 ہزار درخت تاجروں سے مل کر لگا رہے ہیں جبکہ اسلام آباد میں پانی کی بڑی اسکیم لے کر آرہے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد میں ایک سال میں 4 اسپتال بھی بنانے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں کئی نجی ہاوسنگ سوسائٹیز نے قانون کی خلاف ورزیاں کی ہیں ،سی ڈی اے اور پرائیویٹ ہاسنگ سوسائیٹز میں تفریق ختم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ غازی بھروتھا سے اسلام آباد کو 10 کروڑ گیلن پانی دیا جائے گا اس کے علاوہ اسلام آباد میں گورننس سسٹم بہتر بنا رہے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں یکساں نظام ریگولیٹ کرنے جا رہے ہیں،اسد عمر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
