اسلام آباد(آئی پی ایس )کامن ٹریننگ پروگرام کے آ ڈٹ اینڈ اکائونٹس گروپ کے افسران نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے آ نے والے افسران کوخوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ممبر فنانس، ممبر ایڈمن، ممبر انجینئرنگ، ممبر پی اینڈ ڈی کے علاوہ سی ڈی اے کے اعلی سطح کے افسران بھی چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ تھے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نوجوان افسران کو سی ڈی اے کے اغراض و مقاصد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔مزید برآں چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ نوجوان نسل پر بھاری زمہ داری عائد ہے، اس لئے نوجوانوں کو چائیے کہ محنت لگن اور ایمانداری سے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔مزید برآں چیئرمین سی ڈی اے نے وفد کو اسلام آباد میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی بتایا کہ سی ڈی اے کا عملہ اپنی پوری محنت اور لگن سے دن رات اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے رہا ہے، جس میں شعبہ انوائرمنٹ اسلام آباد میں شجرکاری، شعبہ سٹریٹ لائٹس اسلام آباد کی گلیوں، شاہراہوں، چوراہوں کو روشن رکھنے جبکہ شعبہ سینی ٹیشن کا عملہ شہر کی صفائی ستھرائی، واٹر سپلائی کا شعبہ شہر میں پانی کی ترسیل اور دیگر شعبہ جات دن رات اپنی زمہ داریاں نبھانے میں مصروف ہیں، چیئر مین سی ڈی اے کا مزید کہنا تھا کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا عملہ شہریوں کو اعلی اور معیاری سہولیات فراہم کرنے میں دن رات اپنی محنت اور ایمانداری سے کام کر رہا ہے۔مزید برآں چیئرمین سی ڈی اے نے خطاب کرتے ہوئے افسران کو بتایا کہ گزشتہ دو سال میں سی ڈی اے خسارے سے سرپلس پر آ چکا ہے اور یہ رقم شہر کے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوگی،علاوہ ازیں بریفنگ کے اختتام پر آ نے والے افسران کو چیئرمین سی ڈی اے کی جانب سے یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔
سی ڈی اے سرپلس پر آ چکا ، رقم شہر کے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوگی،چیئرمین
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
