اسلام آباد ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تجاوزات پر نیوی اور ائیر فورس کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں بڑھتی ہوئی تجاوزات کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی چیئرپرسن رائنا سعید خان عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ میڈیا رپورٹس ہیں نیوی اور ائیر فورس نے نیشنل پارک میں تجاوزات کی ہیں، انہوں نے چیئرپرسن وائلد لائف مینجمنٹ بورڈ سے استفسار کیا کہ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے ان کے خلاف کیا ایکشن لیا؟جس پر چیئرپرسن وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے موقف اپنایا کہ ہم نے ایکشن نہیں لیا کیونکہ ہمارے پاس اختیارات نہیں۔چیف جسٹس اظہر من اللہ نے کہا کہ یہاں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں بے شک یہ عدالت قانون خلاف ورزی کرے آپ ایکشن لیں۔ اگر میں بھی قانون کی خلاف ورزی کروں تو آپ میرے خلاف بھی ایکشن لیں۔عدالت نے چیئرپرسن وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہآپ کے کیا اختیارات ہیں؟ آپ کیا کر سکتی ہیں؟ آپ کو کیوں معلوم نہیں۔انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر نیشنل پارک میں کوئی بھی تجاوزات کرے تو اس کے کیا نتائج ہیں؟جس پر وکیل وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ دانیال حسن نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد وائلڈ لائف آرڈیننس 1979 کے تحت قید اور جرمانہ کی سزا ہو سکتی ہے۔ بورڈ کے پاس سیکشن 29 کے تحت گرفتاری کا اختیار بھی موجود ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ وائلڈ لائف سے متعلق اتنا موثر قانون موجود ہے آپ نے اس میں صرف ترامیم کرنی ہیں۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، یہ بھی رپورٹ ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے بھی ایکشن لیا ہے۔عدالت نے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اکو کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کامارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تجاوزات پر نیوی اور ائیر فورس کے خلاف کارروائی کا حکم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
