ہومتازہ ترینویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیراساتذہ کو اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،صوبائی وزیر تعلیم

ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیراساتذہ کو اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،صوبائی وزیر تعلیم

لاہور،پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے عملے کو ویکسی نیشن کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔مراد راس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ22 اگست تک تمام سرکاری اور نجی اسکولز کے اساتذہ اور دیگر عملے کے لیے ویکسی نیشن کرانا لازمی ہے۔اسکولوں میں ویکسی نیشن کرانے کے لیے نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے ۔ ویکسی نیشن نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ اسکول کو سیل کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 22 اگست کے بعد کسی بھی فرد کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔