ویلنگٹن ،نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے اپنی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ۔نیوزی لینڈ کی ٹیم ستمبر میں پاکستان آئے گی اور تین ون ڈے انٹرنیشنلز اور پانچ ٹی 20 کھیلے گی۔ یہ کیویز کا 18 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹویٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کے لیے اعلان کی گئی ٹیم میں کپتان کین ولیمسن کا نام نہیں اور ان کی جگہ وکٹ کیپر ٹام لیتھم ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اس کے علاوہ سینیئر بلے باز روز ٹیلر، فاسٹ بولرز ٹم ساتھی اور ٹرینٹ بولٹ بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں۔تاہم بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے جس اسکواڈ کا اعلان کیا ہے اس میں سارے کھلاڑی موجود ہیں۔کرک انفو کے مطابق نیوزی لینڈ کے بیشتر کھلاڑی بشمول کپتان کین ولیمسن انڈین پریمیئر لیگ کی مصروفیات کی وجہ سے پاکستان اور بنگلہ دیش کا دورہ نہیں کریں گے۔
Plenty of news from @Blackcaps today, starting with their squad for the @T20WorldCup and #INDvNZ T20Is. #T20WorldCup 🧵 pic.twitter.com/ruJ74um0Hg
— ICC (@ICC) August 9, 2021
