ہومپاکستانا سپیکر اے جے کے اسمبلی ، سینئر موسٹ وزیر تنویر الیاس خان کی ارشدداد سے ملاقات

ا سپیکر اے جے کے اسمبلی ، سینئر موسٹ وزیر تنویر الیاس خان کی ارشدداد سے ملاقات

اسلام آباد، ا سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوارالحق اور سینئر موسٹ وزیر آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان و دیگر کی تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد،مرکزی سینئر نائب صدر ارشدداد سے ملاقات کی ، بھائی کی وفات پر اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔
تفصیلات کے مطابق ا سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوارالحق اور سینئر موسٹ وزیر آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان، ایم ایل اے عبدالماجد خان، ایم ایل اے چوہدری اکبر ابراہیم، کی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد،مرکزی سینئر نائب صدر ارشدداد سے ملاقات کی اور انکے بھائی کی وفات پر اظہارِ تعزیت پیش کی۔اس موقع پر سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف سید نعمان شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔