ہوماسلام آبادحکمران اللہ کو ناراض کرکے مغرب اور امریکہ کو خوش کرنے میں لگے ہیں، میاں اسلم

حکمران اللہ کو ناراض کرکے مغرب اور امریکہ کو خوش کرنے میں لگے ہیں، میاں اسلم

اسلام آباد،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان میںآج تک اقتدار پر مسلط رہنے والے حکمران اللہ کو ناراض کرکے مغرب اور امریکہ کو خوش کرنے میں لگے رہے، اللہ تعالی کی ناراضگی کی وجہ سے آج تک ہمیں امن و سکون میسر نہیں آسکا ۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے اندر جرات ہے نہ امانت و دیانت اور نہ ہی ان کے اندریہ صلاحیت ہے کہ وہ مشکلات میں گھرے ہوئے عوام کوجان مال اور عزت کا تحفظ دے سکیں ۔انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنا انتخابی رویہ بھی بدلنا ہوگا ،جب تک کتا کنویں میں ہے پانی پاک نہیں ہوگا،جب تک بدیانت اور کرپٹ لوگوں سے نجات حاصل کرکے ہم اللہ سے ڈرنے والے اور عوام کی پریشانی اور مصیبت کو اپنی مصیبت سمجھنے والے لوگوں کو ایوان اقتدار میں نہیں بٹھائیں گے مسائل کے گرداب سے نہیں نکل سکیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی اسلام آباد کے اجتماع ارکان سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا،اور ضلعی سیکرٹری جنرل زبیر صفدر نے بھی خطاب کیا ۔ میاں محمد اسلم نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ قوم 73 سال سے ملک لوٹنے والوں کا محاسبہ کرے اور آئندہ الیکشن کو کرپٹ مافیا ، اشرافیہ اور جاگیرداروں کے یومِ حساب بنادے، اگر پاکستان کے عوام کرپشن،غربت ،مہنگائی ،بے روز گاری ،بدامنی جہالت اور لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں سے نجات چاہتے ہیں اور انہیں جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کا ساتھ دینا ہوگا۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا جماعت اسلامی نے پاکستان کو ایک اسلامی و خوشحال ریاست بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے ،پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن نظام مصطفے ہے ، قیام پاکستان کا مقصد ہی ایک ایسی ریاست کا قیام تھا جس میںمسلمان قرآن و سنت کیمطابق اپنی زندگیاں گزار سکیں اور دنیا کے سامنے اسلام کی روشن تعلیمات کا عملی نمونہ پیش کرسکیں، انھوں نے کہا پاکستان عالم اسلام کی قیادت کی صلاحیت رکھتا ہے مگر یہاں خوف خدا رکھنے والی قیادت کو اقتدار کے ایوانوں میں پہنچانا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔