Sunday, April 20, 2025
ہومپاکستانوزیراعظم محمد شہباز شریف کی مسجد نبوی میں نماز جمعہ کی ادائیگی

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مسجد نبوی میں نماز جمعہ کی ادائیگی

مدینہ منورہ(سب نیوز)وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، محمد شہباز شریف نے مسجد نبوی میں نماز جمعہ ادا کی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد عمرہ کی ادائیگی کے لیے اپنے وفد کے ہمراہ بذریعہ ٹرین مکہ مکرمہ روانہ ہو گئے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 4 روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور باہمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔