Sunday, April 20, 2025
ہومپاکستانایمنڈ کی صحافی فرحان ملک کی گرفتاری کی مذمت، رہائی کا مطالبہ

ایمنڈ کی صحافی فرحان ملک کی گرفتاری کی مذمت، رہائی کا مطالبہ

کراچی(سب نیوز) ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز(ایمنڈ)نے صحافی فرحان ملک کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ایف آئی اے کی کارروائی کو بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔
اپنے ایک بیان میں ایمنڈ نے کہا کے صحافی فرحان ملک کے خلاف درج ایف آئی آر کے مندرجات مبہم، غیر واضح اور بوگس ہیں جن کا مقصد ہراساں کرنے اور اختلاف رائے کو دبانے کے سوا کچھ نہیں۔ایمنڈ نے کہا کے ہم نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ پیکا ترمیمی بل صحافیوں کے خلاف استعمال کیا جائے گا، فرحان ملک کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر اس کا واضح ثبوت ہے۔
ایمنڈ نے فرحان ملک کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت، وزیر داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے اس قسم کے مقدمات کے اندراج کی تحقیقات کرائیں جو ملک اور اداروں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔