ہومتازہ ترینپی ٹی آئی نے 3 سالوں میں21، ن لیگ نے30 ارب ڈالر قرض لیا

پی ٹی آئی نے 3 سالوں میں21، ن لیگ نے30 ارب ڈالر قرض لیا

اسلام آباد، وفاقی حکومت نے مسلم لیگ (ن)کے مالی سال 2018 کا تحریک انصاف کے مالی سال 2021 سے تقابلی جائزہ پیش کیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق2021 میں پی ٹی آئی کے دور حکومت میں 25.3 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں جبکہ 2018 میں ن لیگ کے دور حکومت میں یہ23.2 ارب ڈالر تھیں۔2021 میں15.4 ارب ڈالرکی ٹیکسٹائل برآمدات ہوئیں جو 2018 میں13.5ارب ڈالر تھیں۔ 2021 میں آئی ٹی برآمدات 2.21 ارب ڈالر رہیں جو 2018 میں 1.06ارب ڈالر تھیں۔2021 میں29.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر آئیں جو 2018 میں19.6 ارب ڈالر تھیں۔تحریک انصاف نے پہلے تین سالوں کے دوران21 ارب ڈالر کا قرضہ لیا جبکہ ن لیگ نے اپنے دور حکومت کے آخری تین سالوں میں 30 ارب ڈالر کا قرض لیا۔2021 میں 4732 ارب روپے کی ٹیکس آمدن ہوئی جو 2018 میں 3844 ارب روپے تھی۔2021 میں زرمبادلہ کے ذخائر24.4 ارب ڈالر ہیں جو2018 میں16.3 ارب ڈالر کی سطح پر تھے۔2021 میں کرنٹ اکانٹ خسارہ1.8 ارب ڈالر ہے جو2018 میں19 ارب ڈالر تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔