ہومبریکنگ نیوزبحریہ عرب کی گہرائی میں پڑی ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی منفرد رونمائی

بحریہ عرب کی گہرائی میں پڑی ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی منفرد رونمائی

کراچی (آئی پی ایس )ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی۔ پی ایس ایل ٹرافی کا نام “The Luminara Trophy” رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی۔

ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی ایس ایل کے اسٹیک ہولڈرز کے حوالے کی۔ٹرافی چاندی سے تیار کی گئی ہے جس میں22 ہزار سے زائد زرقون کے پتھر استعمال کیے گئے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ یہ ٹرافی لیگ کی چمکتی ہوئی میراث اور اس کے روشن مستقبل کی نمائندگی کرتی ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیلنٹ، لچک اور اسپورٹسمین شپ کا گہرا ذخیرہ رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔