Thursday, March 27, 2025
ہومبریکنگ نیوزپس پردہ کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، حکومت کے ساتھ مذاکرات سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا: بیرسٹر گوہر

پس پردہ کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، حکومت کے ساتھ مذاکرات سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پس پردہ کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔عمران خان سے ملاقات سے قبل اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ ملاقاتوں میں رکاوٹوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے باربار رجوع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پس پردہ کوئی بات چیت نہیں ہورہی، ہماری بات چیت شروع ہوئی تھی لیکن اسکا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ان کا کہنا تھاکہ حکومت مذاکرات کو چلانے میں ناکام رہی ہے، اچھا ہوتا بات چیت میں پیشرفت ہوتی سیاسی مسئلے کا سیاسی حل نکلنا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔