Wednesday, March 19, 2025
ہومبریکنگ نیوزامریکی میگزین میں عمران خان کا مضمون ملک کو بدنام کرنے کی کوشش ہے، عرفان صدیقی

امریکی میگزین میں عمران خان کا مضمون ملک کو بدنام کرنے کی کوشش ہے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (آئی پی ایس )مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امریکی میگزین “ٹائم” میں شائع ہونے والا عمران خان کا مضمون، عالمی سطح پر پاکستان کے چہرے پر کالک تھوپنے کی انتہائی قابل مذمت کوشش ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان کے مضمون میں حکومت، عدلیہ، مسلح افواج اور تمام دوسرے اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے پاکستان کی صورت حال کو ” سیاہ عہد” قرار دیا گیا ہے۔

بیان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مضمون میں یہ جھوٹا، غلط اور بے بنیاد دعوی بھی کیا گیا ہے کہ مذاکراتی عمل کے دوران انہیں( عمران خان کو) اڈیالہ جیل سے نکال کر ہاس اریسٹ کی پیشکش کی گئی تھی۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ انہیں کسی بھی مرحلے پر سرے سے ایسی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، بہتر ہوگا کہ عمران خان بتا دیں کہ یہ پیشکش کس کی طرف سے؟ کس نے؟ کب ان تک پہنچائی؟

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔