بیجنگ،چین کے مریخ روور ژورونگ نے سرخ سیارے کی سطح پر 800 میٹرسے زیادہ سفر طے کرلیا۔چین کی قومی خلائی انتظامیہ کے قمری تحقیق اور خلائی پروگرام مرکز کے مطابق ژورونگ چٹانوں، گڑھوں اور ٹیلوں سے بھرپور ایک پیچیدہ خطے میں گھوم رہا ہے اور اس کے پچھلے خطرے کی نشاندہی کرنیوالے کیمرے نے چٹانوں کے پار حرکت کرتے ہوئے روور کی ایک تصویر بنائی ہے۔6 اگست 2021 تک روور کو مریخ کی سطح پر کام کرتے ہوئے 82 مریخی دن گزر چکے ہیں اور اس کا آربیٹر 379 دنوں سے مدار میں کام کر رہا ہے۔ دونوں اچھی حالت میں ہیں اور مناسب طریقے سے کام کر رہے ہیں۔مریخ کا ایک دن زمین پر ایک دن سے تقریبا 40 منٹ لمبا ہوتا ہے۔
چین کے مریخ روور نے سرخ سیارے پر 800 میٹر سے زیادہ سفر طے کرلیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
