Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانمبشر کھوکھر کے قتل کی تحقیقات میں ملزم نے سنسنی خیز انکشافات کردیے

مبشر کھوکھر کے قتل کی تحقیقات میں ملزم نے سنسنی خیز انکشافات کردیے

لاہور،ڈیفنس میں نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کی تحقیقات میں ملزم نے سنسنی خیز انکشافات کردیے ۔پولیس کے مطابق ملزم ناظم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ وہ شادی کی تقریب میں سوا 8 بجے آیا جسے سیکیورٹی نے چیک ہی نہیں کیا ۔ ملزم تقریب میں مہمانوں کے ساتھ جا کر بیٹھ گیا ۔ ملزم کے مطابق وزیراعلی گاڑی میں بیٹھے تو اس کے نے آگے بڑھ کر مبشر پر فائرنگ کردی ، جس پستول سے فائر کیا وہ لائسنس یافتہ تھا اور چالیس ہزار روپے میں خریدا تھا۔ملزم ناظم نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ مبشر کھوکھر اس کے بھائی جب کہ ملزم منشا کے قتل کی منصوبہ بندی خود کی ۔ملزم ناظم نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ چچا اور بھائی کے خون کا بدلہ لینے کیلئے مبشر کھوکھر کو قتل کیا۔ملزم ناظم نے پولیس کو بتایا کہ شادی کی تقریب میں مہمانوں کے ساتھ داخل ہوا اور ان میں ہی جا کر بیٹھ گیا تھا، وزیر اعلی پنجاب واپس جانے لگے تو تینوں بھائی ساتھ تھے، میں وزیر اعلی کے پیچھے پیچھے مارکی سے باہر آگیا، وزیراعلی گاری میں بیٹھے تو آگے بڑھ کر مبشر پر فائر نگ کر دی، جس پستول سے فائر کیا، اس کا لائسنس تھا، مبشر میرے بھائی بلے کے قتل میں ملوث تھا، ایک شخص کے قتل میں 8 سال جیل کاٹ کر آیا ہوں۔واضح رہ کہ گزشتہ روز لاہور میں پنجاب کے نامزد وزیراسد کھوکھر کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی موجودگی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔