Saturday, March 22, 2025
ہومبریکنگ نیوزایوان صدر میں تقریب: صدر مملکت نے ولی عہد ابوظہبی کو نشان پاکستان عطاء کر دیا

ایوان صدر میں تقریب: صدر مملکت نے ولی عہد ابوظہبی کو نشان پاکستان عطاء کر دیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم ہاس میں انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا، ایوان صدر میں انہیں نشان پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ولی عہد کے طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، ان کے ہمراہ ابوظبی کے وزرا، دیگر اعلی حکام اور کاروباری شخصیات بھی پاکستان پہنچی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری، وفاقی وزرا سمیت دیگر اعلی شخصیات نے معزز مہمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، بچوں نے گل دستے پیش کیے۔ولی عہد اور ان کا وفد ایئرپورٹ سے وزیراعظم ہا ئو س کے لیے روانہ ہوگئے جہاں وہ ملاقاتوں میں باہمی تجارت میں اضافے سمیت پاکستان میں سرمایہ کاری کے امور پر بات کریں گے۔وزیراعظم ہا ئو س پہنچنے پر مسلح افواج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ولی عہد وزیراعظم ہا ئو س سے ایوان صدر گئے جہاں ولی عہد ابوظبی کو ایوان صدر میں نشان پاکستان دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدرمملکت آصف علی زرداری نے انہیں نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔