اسلام آباد،کامیاب جوان پروگرام سے نوجوانوں کو کتنا قرض ملا؟ کتنے نوجوان روزگار حاصل کر سکے؟ کتنی درخواستیں مسترد ہوئیں؟ وفاقی حکومت آج تفصیلات جاری کرے گی۔تفصیلات کے مطابق آج سے کامیاب جوان پروگرام کا ڈیش بورڈ عوام کیلئے لائیو کر دیا جائیگا،سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار اور وزیر مملکت فرخ حبیب پریس کانفرنس کریں گے۔عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کا پروگرام کی معلومات تک رسائی کا مطالبہ پورا کیا جا رہا ہے، چاہتے ہیں منصوبے میں شفافیت اور میرٹ کا جائزہ نوجوان خود لیں،انہوں نے کہا کہ پروگرام سے اب تک ہزاروں نوجوانوں کی زندگیاں بدل چکی ہیں، روزگار کی فراہمی اور با اختیار بنانے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں، قرض کی فراہمی کیلئے میرٹ اور شفافیت کا معیار 100 فیصد رہا۔
کامیاب جوان پروگرام سے نوجوانوں کو کتنا قرض ملا؟
کتنے نوجوان روزگار حاصل کر سکے؟ کتنی درخواستیں مسترد ہوئیں؟
وفاقی حکومت آج تفصیلات جاری کرے گی
آج سے کامیاب جوان پروگرام کا ڈیش بورڈ عوام کیلئے لائیو کر دیا جائیگا pic.twitter.com/q31IACHXHS— PTV News (@PTVNewsOfficial) August 6, 2021
