Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانپاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

اسلام آباد ،پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ اٹک کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ، دونوں پائلٹ محفوظ رہے ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا ، دونوں پائلٹ بحفاظت طیارے سے اترنے میں کامیاب ہوگئے ۔ حادثے میں زمین پر کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے ایئرہیڈکوارٹرزنیاعلی سطح کابورڈتشکیل دیدیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔