گلگت،وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی قیادت میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے وزیر اعلی ہاوس سے چنار باغ تک ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر یادگار شہدا پر ریلی کے شرکا نے حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔تقریب سے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست 1947 کو پاکستان کے قیام کا دن ہے ،تکمیل پاکستان اس دن ہوگا جب کشمیر آزاد ہوگا۔ وزیر اعلی گلگت نے کہا کہ ہمارا سفر اب تکمیل پاکستان کی جانب ہے،وہ دن دور نہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی منزل انشاء بہت قریب ہے ،ظلم بڑھ سکتا ہے لیکن ہر وقت حاوی نہیں ہوسکتا،ہر کالی رات کے پیچھے ایک صبح بھی طلوع ہوتی ہے ۔ریلی میں وزیر اعلی گلگت بلتستان سمیت، صوبائی وزرا مختلف محکموں کے سربراہ سمیت زندگی تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
تکمیل پاکستان اس دن ہوگا جب کشمیر آزاد ہوگا،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
