ہومپاکستانپی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی کو کارکنوں سمیت رہا کردیا گیا

پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی کو کارکنوں سمیت رہا کردیا گیا

ملتان(آئی پی ایس )جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان کے پل چٹھہ سے گرفتار پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی اور کارکنان کو رہا کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مہربانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی سمیت گرفتار 9افراد کو علاقہ مجسٹریٹ نے بری کردیا جبکہ علاقہ مجسٹریٹ نے ناکافی شواہد پر تفتیشی افسر کی جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

خیال رہے کہ ملتان میں پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی اور زاہد بہار ہاشمی سمیت دیگر کو پولیس نے گرفتار کیا تھا، پولیس حکام کے مطابق ان افراد کو پل چٹھہ سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔واضح رہے کہ پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔